چمن (ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو مقدمے سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ انہیں 21 اکتوبر کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے پہلے چار اور پھر سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران مقتول کے والد کا بیان سامنے آنے کے بعد عدالت نے اصغر خان اچکزئی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا، جس کے نتیجے میں ان کی رہائی عمل میں آئی۔
