کوئٹہ (ویب نیوز) سوئی گیس کے بھاری اور مبینہ طور پر غلط بلوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سمنگلی روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر معمولی بلوں اور مبینہ غلط میٹر ریڈنگ کے باعث گھریلو صارفین مالی مشکلات کا شکار ہیں اور محدود آمدنی والے افراد کے لیے ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل ادا کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے حکام سے بلنگ اور میٹر ریڈنگ کے نظام کی جانچ پڑتال، غلط بلوں کی اصلاح اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
