تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

قلعہ عبداللہ میں مسلح حملہ، باپ بیٹا جاں بحق، نوجوان اغوا، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا احتجاج

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے قلعہ عبداللہ کے کلی تنگ مسے زئی میں مسلح افراد کے حملے میں حنفیا کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ عرف ولو کے قتل، نوجوان حیدر کاکڑ کے اغوا اور گھروں سے زیورات و نقدی لوٹنے کی مذمت کی ہے۔ پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ علاقے کے مکینوں نے پہلے ہی ضلعی انتظامیہ اور کمشنر کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا تھا، مگر شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی، مغوی حیدر کاکڑ کی بحفاظت بازیابی، شہدا کے خاندانوں کو انصاف اور لوٹا گیا سامان برآمد کرکے متاثرین کے حوالے کیا جائے۔