تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا پارٹی میں گروپ بندی کی تردید، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش

اسلام آباد (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اپنے اجلاس کے اعلامیے میں کہا ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کی گروپ بندی یا تقسیم نہیں اور پوری جماعت بانی پی ٹی آئی کی قیادت، نظریے اور مشن کے ساتھ متحد ہے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال، مہنگائی اور امن و امان پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے گرفتار منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی رہائی، عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد، اہلخانہ کو ملاقات اور عیادت کی سہولت اور بشریٰ بی بی کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اعلامیے میں سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا۔