تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی، وزارتِ صحت

اسلام آباد (ویب نیوز) وزارتِ صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ملک میں رجسٹرڈ ماہرینِ نفسیات کی تعداد 1050 ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں 44 ماہرینِ نفسیات رجسٹرڈ ہیں۔ ملکی آبادی کے تناسب سے ہر 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد کے لیے ایک ماہرِ نفسیات دستیاب ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد تین لاکھ بتائی گئی ہے۔