تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

سیاستدان ذاتی تعلقات چھوڑ کر ملک کے لیے کام کریں، محسن نقوی

اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر سیاستدان اپنے ذاتی تعلقات اور مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لیے کام شروع کردیں تو ملک کو کسی چیز کی کمی نہیں رہے گی۔ امریکن سینٹر فار ایکسیلنس کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی کو ذمہ داری دیتا ہے تو اس کا حساب بھی لیتا ہے۔ محسن نقوی نے نوجوانوں کو اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کو بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔