کوئٹہ (ویب نیوز) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اپنے پہلے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وہ پاکستانی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور 2 نومبر کو اسحاق ڈار کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی روابط اور دیرینہ تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
