تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

افغان فوج کے 222 نئے اہلکاروں کی تربیت مکمل

کوئٹہ (ویب نیوز) افغان وزارت دفاع کے 209 الفتح کور کے تربیتی مرکز سے 222 نوجوان اہلکار تین ماہ کی عسکری، نظریاتی اور پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہوگئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزارت دفاع کے تربیت و تعلیم کے سربراہ شیخ داد محمد محمدی اور کور کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مقررین نے نئے اہلکاروں کو نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی پابندی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی دفاع اور سکیورٹی کے فرائض میں اہم کردار ادا کریں گے۔