کوئٹہ (ویب نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکہ بھی دوسرے راستوں کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور گزشتہ دو جنگوں کے تجربات کے بعد ان کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔
