تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

پیٹرول کی قیمت کے تعین کا نیا طریقہ، اضافی رقم صارفین کو ریلیف کی صورت میں ملے گی

کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے آئل ریفائنریز کو درآمدی قیمت اور مقررہ ریفائنری قیمت کے درمیان فرق قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اس رقم کے برابر فائدہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔ پیٹرول کی درآمدی قیمت پاکستان اسٹیٹ آئل کے متعلقہ جہاز کے اصل اخراجات کی بنیاد پر طے ہوگی، جبکہ پریمیم، دیگر اخراجات اور کسٹم ڈیوٹی کی سطح 7 مارچ 2026ء کے مطابق برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریفائنریز کو روزانہ فروخت اور ادائیگیوں کی تفصیلات اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کو فراہم کرنا ہوں گی۔