کوئٹہ (ویب نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف بڑھتے ہوئے فضا میں تباہ کر دیا، جبکہ صوبہ عسیر میں ایک حوثی ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ یہ پیش رفت سعودی شہری دفاع کی جانب سے ابہا اور خمیس مشیط میں ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کیے جانے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد سامنے آئی۔ حکام نے شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
