کوئٹہ (ویب نیوز) سعودی عرب نے خلیج عرب میں قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی کے مائع قدرتی گیس بردار جہاز ’’المیادہ‘‘ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں سمندری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مملکت بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ، سمندری نقل و حمل کی آزادی اور توانائی کی بلا تعطل ترسیل کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔
