اسلام آباد(صداقت نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے مکمل اختیار دے دیا۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ ذرائع کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے محمود خان اچکزئی اور قائدین حزب اختلاف جو بھی فیصلہ کریں گے وہ پارلیمانی پارٹی کو قبول ہوگا، جبکہ اپوزیشن نے سیاسی بحران کے حل کیلئے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
