اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیر افضل مروت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بحالی کیلئے وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ غیر آئینی، غیر قانونی اور دباؤ کے تحت لیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ انہیں ڈی نوٹیفائی کرنا آئین سے متصادم ہے جبکہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بحال کیا جائے اور غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں کیے گئے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔
