پاکستان ۲۲ مئی ۲۰۲۶

انمول پنکی کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع، مبینہ منی لانڈرنگ کے انکشافات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل فرانزک اور ابتدائی مالیاتی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں کئی کارپوریٹ شخصیات، اداکاروں اور بعض سرکاری عہدیداروں کو بھی شاملِ تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ملزمہ کے نیٹ ورک میں 250 سے زائد رجسٹرڈ کلائنٹس اور 860 افراد سے مسلسل رابطوں کے شواہد ملے ہیں جبکہ مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر غیر قانونی مالی لین دین کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی نارکوٹکس فورس اور بینکنگ اداروں سے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک سے بھی مالی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔