دنیا ۱۹ مئی ۲۰۲۶

خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں سخت سوالات سے گھیر لیا

کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خاتون صحافی کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جس نے میڈیا آزادی اور بنیادی حقوق کے حوالے سے سوال اٹھائے۔رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ میڈیا بریفنگ کے بعد بعض سوالات کو نظر انداز کیا اور ہال سے روانہ ہوگئے۔ اسی دوران خاتون صحافی نے دوبارہ سوال کرنے کی کوشش کی تاہم لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا۔بعد ازاں بھارتی وزارتِ خارجہ کی بریفنگ کے دوران بھی میڈیا اور حکام کے درمیان انسانی حقوق اور میڈیا آزادی سے متعلق سوالات پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اگر بھارت میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں تو ناروے بھارت پر کیسے اعتماد کر سکتا ہے۔صحافی کے مطابق انہیں مکمل جواب نہیں دیا گیا جس پر وہ احتجاجاً بریفنگ ہال سے باہر چلی گئیں۔