کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے سوات، ملاکنڈ اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ کئی مقامات پر شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں جمع ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
