دنیا ۱۹ مئی ۲۰۲۶

ٹرمپ کا ایک بار پھر امریکی میڈیا پر سخت تنقید

واشنگٹن (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل نیوز)** امریکی صدر نے ایک بار پھر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “فیک نیوز میڈیا” قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران ہتھیار ڈال دے اور شکست بھی تسلیم کرلے تب بھی امریکی میڈیا حقیقت تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز میڈیا اس صورتحال میں بھی ایسی سرخیاں لگائے گا جن میں ایران کو امریکا پر فاتح دکھایا جائے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس اور میڈیا اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اور اب مکمل طور پر انتہا پسند رویے اختیار کرچکے ہیں۔