کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل نیوز)** وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر زوجیائی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی، ریلوے، زراعت، علاقائی روابط، شاہراہوں کے انفرااسٹرکچر، قابلِ تجدید توانائی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اے آئی آئی بی جیسے مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ صدر اے آئی آئی بی نے پاکستان کے اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
