اسلام آباد(صداقت انٹرنیشنل)صدر مملکت کے ترجمان مرتضی سولنگی نے کہا ہے بھارت کو فیصلہ کرنا ہیکہ وہ اپنی موجودہ جغرافیائی حیثیت برقرار رکھنا چاہتا ہے یا نہیں،اگر وہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے جھگڑے مول لیتا رہا اور اپنی نسلی و مذہبی اقلیتوں کو دباتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب وہ اپنی موجودہ جغرافیائی ساخت کھو دے گا۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ بھارت کو ہمیں تاریخ پر لیکچر دینا بند کرنا چاہیے، ہماری تاریخ موہنجو داڑو، مہر گڑھ اور ٹیکسلا تک پھیلی ہوئی ہے اور ہمارے سامنے روشن مستقبل بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ پالیسیاں واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ وہ بغیر کسی مستقبل اور آنے والے کل کیصرف ماضی میں جینا چاہتا ہے۔
