اسلام آباد(ویب نیوز) حکومت نے 25 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
