تازہ ترین ۲۳ ستمبر ۲۰۲۶

ابرار احمد پہلی بار ٹی20 کے نمبر ون بولر بن گئے

کوئٹہ(ویب نیوز): آئی سی سی کی تازہ عالمی رینکنگ میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار ٹی20 بولرز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔ ابرار احمد ٹی20 بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں، ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ٹی20 بیٹنگ میں تیسری، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں دوسری اور محمد نواز بولنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں بھی ابرار احمد دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ میں چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔