کوئٹہ(ویب نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 93 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
