پاکستان ۲۶ اگست ۲۰۲۶

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید

راولپنڈی( ویب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کے مطابق ملزمان کا علیحدہ ٹرائل مکمل کیا گیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے گئے، سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، مراد سعید، زلفی بخاری، شہباز گل، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، حماد اظہر اور اعظم سواتی سمیت دیگر شامل ہیں، ملزمان پر 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی، جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔