کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 8 اگست یومِ شہداء کے موقع پر شہدائے کوئٹہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ سانحات تاریخ نہیں بنتے، بلکہ تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ 8 اگست 2016 کو کوئٹہ سول ہسپتال کے دلخراش سانحے میں شہید ہونے والے وکلاء، صحافیوں، پولیس اہلکاروں اور دیگر شہریوں نے قانون، انصاف اور امن کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور بلوچستان کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھنا اور بلوچستان میں امن، انصاف اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہماری اولین ترجیح اور غیر متزلزل عزم ہے۔ حکومتِ بلوچستان شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ” شہداء کو سلام – بلوچستان کا امن ہمارا عزم ہے”
