کوئٹہ(ویب نیوز)رکن بلوچستان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا اہم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب پاک فوج اور قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے اتحاد، اتفاق اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا جبکہ سیاسی و ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کو ترجیح دینا ہوگی۔
