مقامی ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

406 بھیڑ بکریوں کی مبینہ چوری، ڈی جی فارم بری الذمہ، کارروائی ڈی جی ریسرچ ڈاکٹر داد محمد کے خلاف کی گئی ہے –

کوئٹہ(ویب نیوز) مسلخ فارم سے 406 بھیڑ بکریوں کی مبینہ چوری کے معاملے میں اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمے میں کارروائی ڈی جی ریسرچ ڈاکٹر داد محمد کے خلاف کی گئی ہے، جبکہ موجودہ ڈی جی فارم کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اطلاعات میں غلطی سے ڈی جی فارم کا نام کیس کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے، حالانکہ تحقیقات کے دوران مختلف افسران اور اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ذرائع نے واضح کیا کہ موجودہ ڈی جی فارم نہ مقدمے میں ملوث ہیں اور نہ ہی 406 بھیڑ بکریوں کی مبینہ چوری کے معاملے سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ ذرائع نے مطالبہ کیا کہ حساس نوعیت کے معاملے میں خبر شائع کرنے سے قبل نام اور عہدے کی درست تصدیق کی جائے۔ کیس کی مزید تحقیقات اور نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔