پاکستان ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

14 ستمبر کے بعد حج، عمرہ اور بیرون ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز) 14 ستمبر 2026ء کے بعد حج، عمرہ سمیت بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نادرا سے تصدیق شدہ ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل متعلقہ سرکاری یا نادرا سے منسلک ویکسینیشن مرکز سے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ حاصل کریں، جس میں پولیو، میننجائٹس، یلو فیور، انفلوئنزا اور دیگر مقررہ ویکسینز کا ریکارڈ درج ہونا ضروری ہوگا۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل تمام ضروری ویکسینیشن مکمل کرکے نادرا کا تصدیق شدہ ڈیجیٹل کارڈ حاصل کریں تاکہ ایئرپورٹ پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔