اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز): وفاقی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 جولائی سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بغیر کارآمد ویزا مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
