تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

یو این ڈی پی کے زیرِ اہتمام ہنہ اوڑک میں 700 کلائمیٹ ریزیلینٹ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ جاری

کوئٹہ(ویب نیوز) اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) کے زیرِ اہتمام فلڈ ری کنسٹرکشن اینڈ کوآرڈینیشن پروگرام کے تحت حکومتِ جرمنی کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقے ہنہ اوڑک میں 700 کلائمیٹ ریزیلینٹ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ ایک تقریب کے دوران مزید 187 مکمل شدہ مکانات متاثرہ خاندانوں کے حوالے کیے گئے، جبکہ اس سے قبل بھی متعدد مکانات مکمل کرکے متاثرین کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این ڈی پی اور صوبائی حکام نے کہا کہ یہ منصوبہ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور انہیں محفوظ رہائش فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔