تازہ ترین ۲۵ نومبر ۲۰۲۶

یوکرین جنگ میں اب تک تقریباً 5 لاکھ روسی فوجی ہلاک ہونے کے اعداد و شمار سامنے آئے

کوئٹہ (ویب نیوز) بی بی سی کے جائزے اور روسی ادارۂ شماریات کے لیک ریکارڈز کے مطابق 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 4 لاکھ 90 ہزار 334 روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ آزاد ماہرین کے اندازوں کے مطابق حقیقی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ روسی ادارۂ شماریات نے سائبر حملے کی تصدیق کی تاہم حساس معلومات کے لیک ہونے کی تردید کی۔