مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی 2023 کی کابینہ غیر آئینی ہے، ڈاکٹر طاہر موسیٰ خیل

کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) ینگ ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر طاہر موسیٰ خیل اور ڈاکٹر ابرار کاکڑ نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کی 2023 کی کابینہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور اسے فوری تحلیل کرکے شفاف انتخابات کے ذریعے نئی کابینہ تشکیل دی جائے۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کو ایک مشاورتی سپریم کونسل کے ذریعے یرغمال بنایا گیا ہے جہاں جمہوری طریقہ کار کے بجائے من پسند افراد کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے غیر جمہوری فیصلوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں مگر ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تنظیمی معاملات جمہوری انداز میں چلائے جائیں اور سپریم کونسل کو تنظیمی ڈھانچے پر اثرانداز ہونے سے روکا جائے۔