تہران【ویب نیوز】ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازع، باب المندب اور خطے کے دیگر مسائل کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ انہوں نے سرکاری اخبار *ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یمن کی موجودہ صورتحال کو ایران سے منسوب کرنا درست نہیں، کیونکہ باب المندب میں پیش آنے والے واقعات کی جڑیں یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان برسوں سے جاری تنازعات اور اختلافات میں موجود ہیں، لہٰذا اس بحران کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
