تازہ ترین ۶ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، عوام پاکستان پارٹی نے فوری کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان نے ہنہ اوڑک میں مسلح حملے کے نتیجے میں چار افراد کی شہادت اور متعدد خواتین، بچوں سمیت درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل ناقابلِ برداشت ہے اور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو گرفتار کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاقے میں دیرپا امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔