مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک حملے کے خلاف احتجاجی دھرنے میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی یکجہتی

کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے ہنہ اوڑک میں مسلح حملے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے متاثرہ عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان خصوصاً جنوبی پشتونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلی ببری حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور علاقے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔