کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے 60 روزہ مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے اور امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران علاقائی دہشت گردی کے لیے فنڈنگ فراہم نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی کئی فوجی تنصیبات اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل بحال ہو رہی ہے۔ جے ڈی وینس کے مطابق حتمی معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام، جوہری سرگرمیوں اور پابندیوں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔
