پاکستان ۷ مئی ۲۰۲۶

ہم پاکستانی سیاست میں اسٹیک ہولڈرز نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (یو این اے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی سیاست میں کسی قسم کا کردار نہیں رکھتیں اور سیاسی معاملات سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہیں۔ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ریاست پاکستان کی مسلح افواج ہے اور کسی بھی سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان دوری کا تاثر غلط ہے اور کوئی بھی قوت عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کر سکتی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے بارے میں اندازہ غلط ثابت ہوا جبکہ کشمیر کا مسئلہ ایک تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے اور اس کا مستقبل کشمیری عوام ہی طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنز جاری ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مؤثر انداز میں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہے اور قومی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔