پاکستان ۲۸ جون ۲۰۲۶

ہم تنقید برداشت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی کسی میڈیا ہاؤس سے جھگڑا نہیں کیا، شرجیل میمن

اسلام آباد (ویب نیوز): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس نے کبھی کسی میڈیا ہاؤس سے محاذ آرائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی، مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں اور فلم سازی سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں، جبکہ منفی پروپیگنڈے کے باوجود سندھ کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا رہا ہے۔