مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

ہزار گنجی کے عوام جان و مال کے تحفظ سے محروم، جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی بند کی جائے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ نے کہا ہے کہ ہزار گنجی کے عوام جان و مال کے تحفظ کے شدید بحران سے دوچار ہیں، جبکہ شالکوٹ پولیس تھانے کی حدود جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکی ہیں۔ پارٹی کے بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ متعلقہ پولیس حکام جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر رہے ہیں، جس کے باعث چوری، ڈکیتی، راہزنی اور شہریوں پر حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ناکام ایس ایچ او اور متعلقہ عملے کا فوری تبادلہ کرکے دیانتدار افسر تعینات کیا جائے، پولیس گشت مؤثر بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔