صداقت نیوز ۔۔تفصیلات کے مطابق شاہرگ کے علاقے چونگی روڈ پر عید کے دن نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے گزرنے والی گاڑیوں اور افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) شاہرگ منتقل کیا گیا جہاں سے بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کیا گیا، تاہم چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مولوی سید زاہد شاہ، ضیاء الحق، قاہر میانی، زمان شاہ اور اکرام اللہ شامل بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ شیخ موسیٰ بابا روڈ کے قریب پیش آیا جو ایک سیکیورٹی زون اور ایف سی کمپاؤنڈ کے قریب واقع ہے، جس پر مقامی آبادی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
