اسلام آباد/کوئٹہ(ویب نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلوچستان نورمحمد خان دمڑ نے اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) اسداللہ خان سے ملاقات کی، جس میں ہرنائی-کوئٹہ، ہرنائی-سنجاوی اور دیگر زیر التوا شاہراہوں کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین این ایچ اے نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں منصوبوں کا فائل ورک جلد مکمل کر کے ٹینڈرنگ اور تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ شاہراہیں ضلع ہرنائی کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ان کی تعمیر سے آمدورفت، تجارت اور علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا۔
