تازہ ترین ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

ہرنائی میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور اور پولیس تھانہ دھماکوں سے نقصان کا شکار، سنجاوی روڈ پر ناکہ بندی

ہرنائی (ویب نیوز): ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کر دیا، جس کے باعث پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی۔سنجاوی روڈ پر زندہ پیر کے مقام پر ناکہ بندی بھی کی، جبکہ ڈیلکونہ پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت تھانے میں اہلکار موجود نہیں تھے، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔