کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ نے گیس بلوں میں غیر معمولی اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف 5 نومبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی صدارت میں منعقدہ ضلعی کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ بعض گھریلو صارفین کو صرف 50 یونٹ گیس استعمال کرنے پر بھی 18 ہزار روپے یا اس سے زائد کے بل بھیجے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا گیا کہ غیر معمولی بل واپس لیے جائیں، عوام کو ریلیف دیا جائے اور گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔ اجلاس میں 10 نومبر کو پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پارٹی نے عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔
