تازہ ترین ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

گورنر بلوچستان کی زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی عیادت۔

کوئٹہ (ویب نیوز)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گزشتہ روز مستونگ کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ میں عیادت کی۔ اس موقع پر گورنر نے ان کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور معالجین سے علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے زخمی جج کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔