کویٹہ(صداقت نیوز)جعفر خان مندوخیل نے چین میں نیو انرجی فیکٹری کے دورے کے موقع پر کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری ٹیکنالوجی میں چین کی ایجادات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پائیداری اور معاشی ترقی ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر انرجی اور الیکٹرک وہیکلز نہ صرف کرہ ارض کے لیے مفید ہیں بلکہ مستقبل کی معیشت کی ترقی کے لیے بھی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ صاف توانائی کی طرف منتقلی نئی صنعتوں، پیشہ ورانہ روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے کلین انرجی، الیکٹرک موبلٹی اور گرین مینوفیکچرنگ میں شراکت داری ایک واضح راستہ فراہم کر سکتی ہے، جبکہ انہوں نے فیکٹری انتظامیہ کی مہمان نوازی اور وژن کے اشتراک پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس دورے سے حاصل ہونے والی نئی تفہیم کو ملک اور صوبے میں تخلیقی انداز میں نافذ کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔
