تازہ ترین ۱۵ اگست ۲۰۲۶

گوادر میں چوری کی کوشش ناکام؛ دو افراد گرفتار

گوادر(ویب نیوز)گوادر سٹی پولیس نے چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مسلم ولد امام بخش، ساکن گٹی دور گوادر، اور فہد ولد خلیل احمد، ساکن زرین بگ دشت کیچ شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔