مقامی ۴ جون ۲۰۲۶

گوادر میں چار پولیس اہلکار مبینہ طور پر اغوا

*گوادر (صداقت ویب نیوز) گوادر کے پاک ایران سمندری سرحدی علاقے کنٹانی ہور سے چار پولیس اہلکاروں کے مبینہ اغوا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہلکار مذکورہ مقام پر سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد وہاں پہنچی اور پولیس اہلکاروں کو اپنے قبضے میں لے کر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھنے کے بعد نامعلوم مقام کی جانب لے گئی۔ اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والوں میں احسان بابا، مصدق بلوچ اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ تاہم سرکاری ذرائع کی جانب سے تاحال اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، جس کے باعث واقعے کی تفصیلات اور نوعیت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔