گوادر(ویب نیوز) گوادر سٹی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران موٹرسائیکل چوری میں ملوث ایک گینگ کے تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی مکران رینج عمران قریشی اور ایس ایس پی گوادر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عطاالرحمن خان کی ہدایات پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری اور مزید چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے جرائم کی روک تھام کے لیے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔
