مقامی ۲۸ جون ۲۰۲۶

گوادر میں غفلت برتنے پر 14 پولیس اہلکار برطرف، محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی

کوئٹہ (ویب نیوز) گوادر میں بلوچستان پولیس نے بڑی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے 14 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ پولیس کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں ایس آئی نیاز احمد سمیت مجید حسین، وارث علی، بلال احمد، محمد یوسف، زاہد علی، مرتضیٰ، سمیر، اکبر علی، نور بخش، محمد اسحاق، عبدالحکیم، خالد اور امجد علی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 7 جون کو نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن سنٹسر پر حملہ کیا تھا، جس کے دوران حملہ آور اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان لے کر فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔