مقامی ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

گندم کی قلت اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر جے یو آئی کا اظہار تشویش

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے گندم کی قلت اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا عبدالرحمن رفیق اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب، دیہاڑی دار مزدور اور کم آمدنی والے خاندان دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گندم کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کے عناصر موجود ہوں تو حکومت بلاامتیاز کارروائی کرے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گندم کی دستیابی یقینی، آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول اور غریب عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔